ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ‘وِنر’ اور بھارت واضح طور پر ‘لوزر’ قرار: امریکی جریدہ


ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان وِنر اور بھارت واضح طور پر لوزر قرار: امریکی جریدہ

ایک اور امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ میں شائع مضمون میں پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دے دیا گیا ہے/ فائل فوٹو

امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنے تجزیے میں کہا ہےکہ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان بڑی کامیابی کے ساتھ ‘وِنر’ اور بھارت واضح طور پر ‘لوزر’ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنے مضمون میں لکھا کہ واشنگٹن میں توازن پاکستان کے حق میں پلٹ گیا ہے اور پاکستان نے وہ حاصل کیا جو کئی اتحادی بھی نہ کر سکے، یعنی اعتماد اور رسائی، امریکا کے نزدیک پاکستان ایک بار پھر قابلِ قدر اور کارآمد شراکت دار بن گیا ہے۔

ایک اور امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ میں شائع مضمون میں پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دے دیا گیا ہے۔

 مضمون میں کہا گیا ہے کہ سن 2025 پاکستان کے لیے اسٹریٹیجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا ہے۔

مضمون میں لکھا گیا ہے کہ  عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا کہ جہاد کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، آرمی چیف کا پیغام انتہا پسندی کے خلاف اہم سنگِ میل ہے۔

مضمون کے مطابق ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان بڑی کامیابی کے ساتھ ‘وِنر’ جبکہ بھارت واضح طور پر ‘لوزر’ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے بھی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی متاثر کن شخصیت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بدلتے عالمی نظام میں مؤثر اسٹریٹیجک رہنما قرار دیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *