ادکارہ صبا قمر کو پولیس یونیفارم پہن کر ویڈیو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا، ادکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے ا داکارہ صبا قمر کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار وسیم زوار نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں صبا قمر ڈریسنگ روم میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ہیں اور انہوں نے ایس پی کا بیج بھی لگا رکھا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق پولیس یونیفارم پہننے سے قبل پولیس سے این او سی لینا ہوتا ہے، تھانہ پرانی انارکلی کو مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی جس پر کارروائی نہیں ہوئی۔
عدالت نے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔


























Leave a Reply