آسام میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہرے، متعدد افراد ہلاک


آسام میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہرے، متعدد افراد ہلاک

آسام میں مختلف علاقوں سے آئے غیر مقامی آبادکاروں نے زمینوں پر قبضہ جمالیا ہے: بھارتی اخبار دی ہندو__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

بھارتی ریاست آسام میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق آسام کےقبائلی اضلاع کاربی انگ لانگ اور کھیرونی میں زمین کے تنازع پر پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں جہاں آسام کےقبائلی اضلاع میں مظاہروں میں کئی ہلاکتیں اور متعددافراد زخمی  ہیں۔

بھارتی اخبار کا بتانا ہےکہ آسام میں مختلف علاقوں سے آئے غیر مقامی آبادکاروں نے زمینوں پر قبضہ جمالیا ہے جس سے  آسام کے مقامی قبائل کے معاشی وسائل اور آبادیاتی توازن کو شدید خطرات لاحق ہیں، آسام کے قبائلیوں نے زرعی اورکاروباری زمینوں سے غیر مقامی افراد کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مودی حکومت نے آسام میں ہنگاموں کے پیش نظر انٹرنیٹ پر پابندی لگادی اور علاقے میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *