Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 3:00 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • قومی ائیر لائن کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے: مشیر نجکاری محمد علی

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
  • ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

قومی ائیر لائن کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے: مشیر نجکاری محمد علی

DAILY MITHAN Dec 24, 2025 0


قومی ائیر لائن کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے: مشیر نجکاری محمد علی

ائیرلائن سالانہ 40 لاکھ مسافروں کوسہولت فراہم کرتی ہے، قومی ائیرلائن کے لینڈ روٹس سب سے بڑا اثاثہ ہیں: محمد علی. اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا تھا قومی ائیرلائن ایک زمانے میں بہت اچھی ائیرلائن تھی، اب تک قومی ایئرلائن کے 100 طیارے ہونے چاہییے تھے، آج قومی ائیرلائن کے صرف 18 جہاز چل رہے ہیں، قومی ائیرلائن کے آپریشنل 18 میں سے 12 طیارے لیز پر ہیں، ائیرلائن سالانہ 40 لاکھ مسافروں کوسہولت فراہم کرتی ہے، قومی ائیرلائن کے لینڈ روٹس سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا قومی ائیرلائن کے ملازمین کی تعداد 6 ہزار 700 ہے اور ہفتہ وار قومی ائیرلائن 240 راؤنڈ ٹرپس کر رہی ہے، قومی ائیرلائن کے پاس کل 33 طیارے ہیں، 20 طیارے اپنے ہیں جبکہ 13 لیز پر ہیں، 24 طیارے 2010 سے پہلے کے ہیں۔

ماضی میں بہت سی غلطیوں کے باعث قومی ائیرلائن کی حالت خراب ہوئی: مشیر نجکاری

محمد علی کا کہنا تھا اداروں کی نجکاری کا عمل 20 سال پہلے 2005 میں شروع ہوا تھا، نجکاری سے قومی ائیرلائن کی عظمت رفتہ رفتہ بحال ہوگی، ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں، نجکاری سے سرمایہ کاری آئے گی، حکومت کو نجکاری سے 10 ارب نہیں 55 ارب روپے حاصل ہوں گے، 10 ارب روپے کیش ملے گا جبکہ 45 ارب روپے کی حکومتی ایکویٹی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کیلئے 6 ماہ محنت کی، ماضی میں بہت سی غلطیوں کے باعث قومی ائیرلائن کی حالت خراب ہوئی، صرف 2 طیارے 2017 کے بعد کے ہیں، قومی ائیرلائن کے پاس ڈومیسٹک مارکیٹ شیئر 30 فیصد ہے، قومی ایئرلائن گلوبل نہیں ریجنل ائیر لائن ہے اور اس کی زیادہ تر انٹرنیشنل فلائٹس مڈل ایسٹ کی ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری کا کہنا تھا 2015 میں قومی ائیرلائن کی منفی ایکویٹی 213 ارب روپے تھی، 2024 میں قومی ائیرلائن کے نقصانات 700 ارب روپے تھے، 2015 سے ہر سال نقصان میں تھے، حکومت کو نجکاری سے 55 ارب ملے گا لیکن نقصان نہیں بھرنا پڑے گا۔

اللہ کا شکر ہے آخر کار قومی ائیرلائن پرائیویٹائز ہوئی: عطا تارڑ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے آخر کار قومی ائیرلائن پرائیویٹائز ہوئی، اس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بہت اہم کردار ہے، فیلڈ مارشل نے بھی نجکاری میں ایک اہم کردارادا کیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا قومی ائیرلائن کی نجکاری شفاف انداز میں ہوئی، وزیراعظم کی ہدایت پر نجکاری کے عمل کو براہ راست دکھایاگیا، مفتاح اسماعیل کا شکریہ کہ انھوں نے قومی ائیر لائن کی بڈنگ کو ایک بہترین بڈنگ قرار دیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026