عباسی شہید اسپتال کراچی میں بجلی کے نظام میں خرابی، بچوں کے وارڈز میں متعدد انکیوبیٹرز اور وینٹی لیٹر بند


عباسی شہید اسپتال کراچی  میں بجلی کے نظام میں خرابی، بچوں کے وارڈز میں متعدد انکیوبیٹرز اور وینٹی لیٹر بند

فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے  سب   سے  بڑے  اسپتال  عباسی شہید  میں بجلی کی تکنیکی  خرابی سامنے  آنے سے گزشتہ کئی  روز  سے جاری  فالٹ کے باعث اسپتال کے مختلف  شعبہ  جات  میں کام  شدید  متاثر  ہو  رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے وارڈ میں متعدد انکیوبیٹرز  اور وینٹی لیٹرز بند ہو چکے ہیں جس کے باعث نوزائیدہ بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 میں سے 15 انکیوبیٹرز بند ہیں جب کہ انتہائی نگہداشت میں موجود بچوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ 

جلی سے چلنے والا متعدد طبی سامان گزشتہ کئی روز کے دوران خراب ہو چکا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی اسپتال کو میسر ہے تاہم اندرونی تکنیکی خرابی کے باعث فالٹ کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال فیصل صمدانی کا کہنا ہےکہ بجلی کی تکنیکی خرابی گزشتہ روز سے ہے اور فالٹ درست کرنے کا کام جاری ہے،کوشش کی جا رہی ہے کہ آج ہی مرمتی کام مکمل کرکے بجلی بحال کر دی جائے۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ عباسی شہید اسپتال میں فالٹ اندرونی نوعیت کاہے جس کا کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں۔

رجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ  عباسی شہید اسپتال میں بجلی معمول کے مطابق جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *