سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے


خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9  دہشتگرد ہلاک ہوگئے

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2  مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ  الخوارج کے 9  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 دسمبر کو دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد  چار خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ضلع بنوں میں کیےگئے ایک اور آپریشن میں مزید پانچ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک کیےگئے خوارج سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کئی دہشت گرد کارروائیوں اورمعصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک  سے ہرقسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے  پُرعزم ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *