صدرمملکت اور وزیراعظم کی پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد


صدرمملکت اور وزیراعظم کی پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد

فوٹو: فائل

صدر  مملکت  آصف  علی  زرداری  اور   وزیراعظم  شہباز  شریف  سمیت دیگر  رہنماؤں نے  پاکستان  انڈر  19 کرکٹ ٹیم کو  ایشیا کپ  جیتنے  پر مبارک  باد دی  ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق  صدرآصف علی زرداری نے  پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا ہےکہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اورعزم کا ثبوت ہے، انڈر 19 ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  نوجوان کھلاڑیوں کی جیت آنے والے عالمی مقابلوں کےلیے امید کی کرن ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور  بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  قوم کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے،  انڈر 19 ٹیم مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم نےپاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، بھارت کو شکست دےکرپاکستانی کھلاڑیو ں نے سبز ہلالی پرچم بلندکیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سمیر منہاس نے بہترین اننگ کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا، یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  بھارت کو ہرانے میں سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی، کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ  جیت کی صورت میں سامنے آیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  یہ فتح شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور  فخر کا  زبردست لمحہ ہے، پی سی بی کارائزنگ اسٹارزپر سرمایہ کاری کا نتیجہ فتح کی صورت میں سامنے آیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *