راجن پور میں پولیس نے گزشتہ رات ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران 17 ٹھکانوں کو تباہ کیا۔
ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے بتایا کہ کچے میں سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، گزشتہ رات 5 مغوی بازیاب کرائے گئے، جن میں ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 17 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور آرپی جی برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ کچے سے بازیاب ڈاکٹر اور ڈسپنسر مغوی نہیں بلکہ ڈاکوؤں کے سہولت کار تھے، ڈاکٹر اور ڈسپنسر ڈاکوؤں کا علاج کر رہے تھے، دونوں نے مغوی ہونےکا ڈرامہ رچایا۔
انور کھیتران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور ڈسپنسر کا تعلق صادق آباد کے علاقے نواز آباد سے ہے، ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی پولیس آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں زخمی ہوئے۔























Leave a Reply