سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ پروپیگنڈے اور ڈارمے چھوڑیں اور عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میری چیئرمین سینٹ اور گورنر پنجاب سےملاقات پر پروپیگنڈا کیا گیا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں تحریک انصاف میں رہوں گا، کسی سےڈرتا نہیں اگر کہیں جاؤں گا تو میں خود بتاؤں گا۔
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں۔























Leave a Reply