ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس والے مجرم ہیں انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔
جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے ای چالان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ای چالان شروع ہونے کے بعد حادثات میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ای چالان شروع ہوئے عوام نے گاڑیوں کی جعلی نمبرپلیٹس لگائی ہیں، جعلی نمبر پلیٹس اور جن گاڑیوں پلیٹس کا نمبر چھپاہوا ہے ان پرجرمانہ ہوگا۔
پیرمحمد شاہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں حادثات ہوتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا یہ سسٹم آنے سے حادثات نہ ہوں، جعلی نمبرپلیٹس والے مجرم ہیں انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بھی شہر میں جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سی پی ایل سی چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم نے کہنا تھا کہ جب سے ای چالان شروع ہوئے ہیں ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے اور اب تک تقریباً ایک لاکھ چالان ہو چکے ہیں۔
























Leave a Reply