مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے فیض حمید کو قومی مجرم قرار دیدیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ فیض حمید سرکار کے انویسٹیشن سیل کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے سرکاری وسائل کے استعمال سے ملک کے چاروں ستونوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، داخلہ اور خارجہ پالیسی دونوں فیض حمید ہی بنا رہے تھے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ انہیں بغاوت کے الزام میں گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ جنرل فیض حمید اُن کی چیخیں سننا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا تشدد اُن پر ہوا اگر اتنا تشدد کلبوشھن یادیو پر کرتے تو وہ سارے راز فاش کردیتا۔
دوسری جانب پروگرام میں شامل کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا ذمہ فیض حمید پر ہے، اس بارے میں فیض سے پوچھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید صحافیوں کو بھی لاپتہ کرتے تھے، اُن سے اس سے متعلق پوچھا جانا چاہیے، وہ لاپتہ افراد کے ذمے دار ہیں۔






















Leave a Reply