باجوڑ میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار سمیت راہ گیر جاں بحق


باجوڑ میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور  پولیس  اہلکار  سمیت راہ گیر جاں بحق

فوٹو: فائل

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں فائرنگ  سے  پولیو ٹیم کی حفاظت  پر مامور  ایک  پولیس  اہلکار  اور  راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق علاقے میں بھاری نفری روانہ کی گئی ہے اور  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او  اور دیگر سول وعسکری  حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پولیو ٹیم  پر حملےکی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ پولیو ٹیم پرحملہ انسانیت اور قومی فریضے پر حملہ ہے،  پولیو  ورکرز  اور ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد  رکھےگی۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا اور معصوم بچوں کے تحفظ کے لیے پولیو مہم متاثر نہیں ہونے دی جائےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *