سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کرگئے


سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کرگئے

اہلخانہ نے میاں منظور احمد وٹو کے انتقال کی تصدیق کردی ہے/ فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

میاں منظور وٹو کا تعلق پنجاب کے ضلع حویلی لکھا سے تھا جب کہ وہ ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہے ہیں۔ 

میاں منظور وٹو 3 مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر رہے اور بعد ازاں سال 1993 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی منتخب ہوئے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *