پشاور: وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کیلئے امدادی رقم مزید 50 لاکھ روپے بڑھانےکا اعلان کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاک بھارت جنگ میں فورسزکے شہدا نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے اور زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کیا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کےاہل خانہ کےشانہ بشانہ ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں،حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھےگی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔


























Leave a Reply