بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کار کردگی کے باعث پاور سیکٹر کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق 11سال 3 ماہ میں پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان پہنچا، سب سے زیادہ نقصان مالی سال 24-2023 میں 591 ارب روپے ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، شہباز شریف نے ترسیلی نظام میں بہتری کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اورنجی شعبےکی شمولیت سےکام کیاجائے۔


























Leave a Reply