Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 11:57 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے: مصطفیٰ کمال

حالیہ پوسٹس

  • خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
  • تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق
  • افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مشورہ
تازہ ترین

کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے: مصطفیٰ کمال

DAILY MITHAN Dec 15, 2025 0


کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے: مصطفیٰ کمال

فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے  رہنما  اور   وفاقی  وزیر صحت  مصطفیٰ کمال کا کہنا  ہےکہ کراچی  دودھ دینے  والی گائے ہے  اسے چارہ تو کھلاؤ، معاشی بحران  سے  آئی ایم ایف  نہیں کراچی نکال  سکتا ہے۔

 کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میرے دور میئرشپ میں کراچی کا شمار 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں کی فہرست میں ہوتا تھا، کراچی آج رہنے کی بدترین جگہ ہے، شہرکی یہ حالت دیکھ کر اچھا نہیں لگتا، کراچی کی تمام صورتحال جانتا ہوں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 2 سمندری پورٹس فعال ہیں، دونوں کراچی میں ہیں، پاکستان کی 50 فیصد سے زیادہ برآمدات کراچی سے ہوتی ہے،کراچی کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرتا،کراچی میں 90 فیصد پانی لوگ خرید کر پی رہے ہیں،گھروں میں پانی نہیں لیکن 35 منٹ میں ٹینکر پانی لے آتاہے، کیا افغانستان سے پانی لاتاہے؟ ٹینکرکا سیکڑوں کا کام ہے، بڑے بڑے لوگوں کے ٹینکر چل رہےہیں، ہماری لائنوں کاپانی ہمیں ہی فروخت کردیا جاتا ہے۔

 وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کراچی کو ٹھیک کرنے سےکوئی انکار بھی نہیں کرتا،لیکن کراچی کب ٹھیک ہوگا یہ کوئی نہیں بتاتا، کھلے دشمن سے تو لڑ لیتے ہیں، ہمارا مسئلہ اندرکا ہے، کراچی کب صحیح ہوگا ، اس بات کا انتظار ہے، کراچی چلےگا تو پاکستان چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نظام ٹھیک کرنا ہے اور نظام ملک کا آئین ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں مقامی حکومتوں کا نظام ہے،  ہمارے ہاں مقامی حکومتوں کا نظام فراڈ ہے، وفاق کہتا ہےکہ سارے پیسے تو صوبے کو دے دیے ہیں، ان سے مانگیں، 17 سالوں میں 20 ہزار ارب روپے سے زائد سندھ کو مل چکے، صوبائی خودمختاری صرف وزیراعلیٰ کے خود مختار ہونےکا نام نہیں، وزیراعلیٰ سے لے کر  ایک یونین کونسلرکا خود مختار ہونا اصل خودمختاری ہے، صوبوں سے پیسے ڈسٹرکٹس کو جانےکا کوئی مکینزم نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ کام کیے جو  ملک میں کوئی تصور  نہیں کرسکتا،کوئی اپنے لیڈر کے خلاف نہیں جاتا، ہماری  واحد پارٹی ہے جو اپنےلیڈر کے خلاف گئی، ایم کیوایم واحد پارٹی ہے جس نے لیڈر کو فارغ کیا، ہم بھی جی بھائی بھائی کرتے تھے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مشورہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اینویڈیا 5 کھرب ڈالرز کی حدعبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں عوام کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہونگے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکورٹی الرٹ جاری کردیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی، صدر ٹرمپ میزبانی کریں گے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی:کورنگی میں شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت ٹیکس کے پیسے سے بزنس کررہی ہے،کمرشل سرگرمیاں حکومت کاکام نہیں، وفاقی وزیرنجکاری
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، معافی مانگنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
فلسطین ہمارے خطے کی اسٹریٹجک اور اخلاقی سمت متعین کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حضرت لعل شہباز قلندرکے سہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026