آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر ہوئے حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کے انکشاف کے بعد آسٹریلوی حکام نے بھارت کی ایجنسیز سے رابطہ کرلیا۔
بھارت اور اسرائیل کی آسٹریلیا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا بری طرح فلاپ ہو گیا اور دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں آسٹریلوی حکام نے بھارت کی ایجنسیز سے رابطہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ سڈنی فائرنگ میں ملوث ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہونےکی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم کے بیٹے حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ نوید کے باپ ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے، اس کی ماں کا تعلق اٹلی سے ہے، ہم اکثربات کرتے تھے کہ اس کے پاس اسلحہ کے لائسنس ہیں۔
واقعے کا پس منظر
گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا حملہ آور شدید زخمی حالت میں ہے۔






















Leave a Reply