کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے کئی سالوں سے بند پسنجر پک اپ لین کھولنے کا فیصلہ


کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے کئی سالوں سے بند پسنجر  پک اپ لین کھولنے کا فیصلہ

 پسنجر پک اپ لین بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی ہوتی تھی، ائیرپورٹ ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے لیے کئی سالوں سے بند پسنجر  پک اپ لین کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق ڈی جی پی اے اے کی ہدایت پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے کئی سالوں سے بند پسنجر پک اپ لین پر لگے  بیریئرز ہٹانے پر کام شروع کردیا ہے۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے پسنجر پک لین کو بند کرایا تھا تاہم لین بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی ہوتی تھی اور  ائیرپورٹ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں۔ 

 ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پسنجر  پک اپ لین کو  آج سے مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *