وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے۔
کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ صوبے میں کرپٹ عناصر کا خاتمہ کریں گے، ملک میں جلد ہی صرف بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرف انگلی اٹھانے والے پہلے اپنی صوبے کی کرپشن دیکھیں، پنچاب میں ہزاروں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور اس کی بہنوں کو جعلی مقدموں میں پھنسایا ہوا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرائیں گے، جب بھی بانی پی ٹی آئی کی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہاکہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دیا جا رہا، پاکستان کو متحد کرنا ہے، تمام اقوام کو متحد ہونا ہوگا۔
























Leave a Reply