ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کی بونڈی بیچ واقعے کی مذمت


ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کی بونڈی بیچ واقعے کی مذمت

ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرتے ہوئے مکمل طور پر جوابدہ ہونا چاہیے: آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا ردعمل— فوٹو: آسٹریلوی میڈیا

آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی نے سڈنی میں بونڈی بیچ پر فائرنگ کا واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ 

آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی نے سڈنی فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ مسلم کمیونٹی کے مطابق معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں اورذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرتے ہوئے مکمل طور پر جوابدہ ہونا چاہیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *