پشاور: تحریک انصاف نے پشاور جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پرضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تحریک انصاف نے 7 دسمبر کو پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کیا جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا تھا۔
جیو نیوز کے مطابق پارٹی کی جانب سے 7 دسمبر کے جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پرضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
پارٹی کے شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ ضلعی تنظیم کے عہدیداروں نے پارٹی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا اور متعلقہ پی ٹی آئی عہدیدار کارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچانے میں ناکام رہے۔
نوٹس میں تمام متعلقہ اراکین کو تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تسلی بخش وضاحت نہ ملنے کی صورت میں تادیبی کارروائی ہو گی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ نوٹس کے اجرا پر کئی پی ٹی آئی عہدیداروں نے استعفے پیش کر دیے ہیں۔























Leave a Reply