امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کو امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کی انجینرنگ بلڈنگ میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگیں۔
فائرنگ کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم زخمیوں کی تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔
ادھر براؤن یونیورسٹی کو فائرنگ کے سبب بند کردیا گیا جبکہ حملہ آور کو بھی اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکاکے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا اس سال یہ 70 واں واقعہ ہے۔























Leave a Reply