روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، شہری تنصیبات کو نقصان، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم


روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، شہری تنصیبات کو نقصان، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

فوٹو:فائل

روس کی جانب سے  یوکرین پر ہائپر سونک میزائل کے حملے سے 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روس میں شہری اہداف پر یوکرین کےحملوں کے جواب  میں حملہ کیا ہے، یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین پر حملے میں کنزال ہائپرسونک میزائل سمیت دیگر ہتھیار استعمال کیے گئے۔

ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے۔ روسی حملوں سے درجنوں شہری تنصیات کو نقصان پہنچا، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

یوکرین کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ روس کی جانب سے 5 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ آگ بجھانے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *