کراچی میں ٹریفک حادثات کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع اور اسٹریٹ کرائم پر پولیس اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار بتائیں کہ ہیوی ٹریفک حادثات پر کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت اور میئرکراچی کو اس کا جائز حق دینے کے لیے تیار نہیں۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہ منعم ظفر خان نے اعلان کیا کہ حق دو کراچی تحریک کا اگلا مرحلہ شروع کررہے ہیں، اب ظلم کے نظام کے خلاف شہر بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔
منعم ظفر نے کہا کہ شاہراہ فیصل، شاہراہ اورنگی اور شاہراہ کورنگی سمیت اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہیوی ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور کیا جائے۔























Leave a Reply