تھانہ کھنہ کی حدود میں 2 تیز رفتار گاڑیاں سی ڈی اے کے خاکروب پر چڑھ دوڑیں


اسلام آباد: تھانہ کھنہ کی حدود میں 2 تیز رفتار گاڑیاں سی ڈی اے کے خاکروب پر چڑھ دوڑیں

اسلام آباد: تھانہ کھنہ کی حدود میں انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں دو تیز رفتار گاڑیاں سی ڈی اے کے خاکروب پر چڑھ دوڑیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں سی ڈی اے کا ملازم موقع پر جاں بحق ہوگیا، دونوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ریس لگا رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  تیز رفتاری کے سبب گاڑیاں بے قابو ہوئیں۔

واقعے میں ملوث ایک گاڑی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ دوسری گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *