Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 3:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، آزادکشمیر اور جی بی کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں: نواز شریف

حالیہ پوسٹس

  • ملک میں دہشتگردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب اندرونی و بیرونی عناصر ہیں: حافظ نعیم
  • بالوں کی جگمگاہٹ بحال کرنے میں مددگار 6 بہترین گھریلو ٹوٹکے
  • امریکا کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں
  • بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ
تازہ ترین

این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، آزادکشمیر اور جی بی کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں: نواز شریف

DAILY MITHAN Dec 12, 2025 0


این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، آزادکشمیر اور جی بی کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں: نواز شریف

پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا: صدر مسلم لیگ (ن)— فوٹو:ا سکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی ،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔

لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے ، میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے، اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اورہمارا ہمیشہ دستور یہی رہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے، پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، پرانے ساتھیوں کو میرٹ پرٹکٹ دیا جائے۔

ہرامیدوار کو سنا جائے گا میرٹ پرفیصلہ ہوگا، پارٹی کے اصولوں پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بہت سے لوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے ہمیں پہچان رکھنی ہے کون اپنا ہے اورکون پرایا ہے، امیدواروں کی جیت کیلئے سب کو مل کرنا کام کرنا ہوگا۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائے گا، این ایف سی ایوارڈ بجائے صوبوں کے مطالبہ وفاقی حکومت کو خود کرنا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ سے جتنا پیسہ آئے گا ، اس سے زیادہ تو ہم پہلے ہی خرچ کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سےخرچ نہیں ہوتے، این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کا ادراک بھی ہونا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہیے، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی ،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ بہتر لگتی ہے، فضا اچھی ہے اس لیے انتخابات میں نتیجہ بھی اچھا آنا چاہیے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، قبضہ مافیا، تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب منصوبے نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنا دیا ہے، پنجاب میں امن و امان کا معاملہ بھی بہت بہتر ہے، پنجاب بھر میں اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے مریض پنجاب میں علاج کیلئے آ رہے ہیں، خواہش تو ہے کہ الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کریں۔

سابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنما معاملات مزید بہتر بنائیں، خود متعدد علاقوں کا دورہ کروں گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ملک میں دہشتگردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب اندرونی و بیرونی عناصر ہیں: حافظ نعیم
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بالوں کی جگمگاہٹ بحال کرنے میں مددگار 6 بہترین گھریلو ٹوٹکے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن طالبان کو دہشتگردی کے خاتمےکےاقدامات کرنا ہوں گے: وزیر مملکت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی چین چھیننے والا چور اپنی ایک خاص عادت کی وجہ سے پکڑا گیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
جھولا گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل، متعدد افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مشورہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اینویڈیا 5 کھرب ڈالرز کی حدعبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں عوام کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہونگے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکورٹی الرٹ جاری کردیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی، صدر ٹرمپ میزبانی کریں گے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026