Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 5:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں، ترجمان دفتر خارجہ

حالیہ پوسٹس

  • بلوچستان کے بحرانوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنیکی کوشش کرکے ہم غلطی کررہے ہیں: رانا ثنا
  • کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران رکن سندھ اسمبلی محمد فارق سمیت متعدد افراد زیر حراست
  • پاکستان جونیئر ایمیچور گالف چیمپئن شپ سعد حبیب نے جیت لی
  • کیا ائیرپلین موڈ میں اسمارٹ فون واقعی زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے؟
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا
پاکستان

ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں، ترجمان دفتر خارجہ

DAILY MITHAN Dec 11, 2025 0


ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں، ترجمان دفتر خارجہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ  پاکستان   اور   افغان طالبان کے درمیان روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں، ابھی بھی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم کہیں جنگ بندی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ہمیں افغان قیادت  سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار  میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں منظور ہونے والی قرارداد کا مسودہ نہیں دیکھا، افغانستان کا ان کے اپنے شہری کی جانب سےکسی قسم کی دہشت گردی کو ماننا مثبت ہے، ہم اس قرارداد کے مسودے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھیجا جانے والا امدادی قافلہ ہماری سائیڈ سے کلیئر ہے، یہ طالبان پر ہے کہ وہ اس امدادی قافلے کو وصول کرتے ہیں یا نہیں، افغان عوام کی مشکلات دیکھتے ہوئےاقوام متحدہ کی درخواست پرامدادی قافلہ روانہ کیا۔ افغانستان میں ہمارا سفارتی مشن کام کر رہا ہے، ہمارے مشن نے افغانستان کو حالیہ دہشت گردوں اور ان کےہینڈلرز کے حوالے سے آگاہ کیا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہیں، افواج پاکستان  ملکی  سرحدوں کے تحفظ کے لیے  پُرعزم ہیں،   پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتاہے، پاکستان اپنے قومی مفاد اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کرےگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ریاستی پشت پناہی میں دہشت گردی جاری ہے،  بھارت کی جانب سے افغان سرزمین پرفتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعاون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اس لیے بھارت کے ذریعہ ان دہشت گردوں کی خطرناک ہتھیاروں تک ممکنہ رسائی بعید ازقیاس نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افسوس ہےکہ بھارت نے سارک پراسیس کو روکا ہوا ہے، بھارت نے یہ پہلی مرتبہ سارک کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی، بھارت نےماضی میں کسی اور ملک کے حوالے سے سارک میں اسی طرح رکاوٹ ڈالے رکھی تھی، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضہ کی صورتحال کا سامنا ہے، اس صورتحال کا کسی صورت پاکستان کی صورتحال سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، سیکڑوں کشمیری بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید ہیں، اقوام متحدہ رپورٹ کےمطابق2800کشمیری جبری وغیرقانونی طور پربھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

غزہ کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رفاہ کراسنگ کھولنے پر اسرائیلی بیان پر پاکستان سمیت 8 اسلامی عرب ممالک نے بیان جاری کیا، غزہ میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں افرادی قوت بھیجنا کسی بھی ملک کا آزادانہ فیصلہ ہوگا، ابھی تک پاکستان نے اس حوالے سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور  برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلےکا باقائدہ معاہدہ نہیں ہے، باقاعدہ معاہدہ نہ ہونے کے باعث کیس ٹو کیس بیسز  پر معاملات کو دیکھا جاتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ ضروری ہے، عاصم افتخار
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
دہشتگرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے: وزیر دفاع
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
بلوچستان میں آپریشن مکمل، دو دنوں میں خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
کراچی کے زمینی انتظام یا منصوبہ بندی کا اصل ذمہ دار آخر کون سا ادارہ ہے؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللّہ
DAILY MITHAN Jan 31, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026