2025 میں قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ، دنیا کا قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا


2025 میں قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ، دنیا کا قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا

 اےآئی اور صاف توانائی کی ضرورت قرضوں کا بہاؤ بڑھا رہے ہیں: انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس۔ فوٹو فائل

کراچی: انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے مطابق دنیا بھر میں قرض میں اضافے کی نئی لہر سامنے آرہی ہے۔

انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں دنیا کا قرض 26 ہزار ارب ڈالر بڑھا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کا قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر ہوگیا ہے، غیر مالیاتی کارپوریٹس کا قرض 1 لاکھ ڈالر ہونے لگا ہے۔

انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اےآئی اور صاف توانائی کی ضرورت قرضوں کا بہاؤ بڑھا رہے ہیں، عالمی مارکیٹ کو یہ بدلاؤ آئندہ برسوں میں بدل دے گا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کا گھریلو قرض 4 ہزار ارب ڈالر بڑھ کر64 ہزار ارب ڈالر ہو گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *