Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 8:20 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیر داخلہ کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو

حالیہ پوسٹس

  • لاہور لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق
  • بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنےکے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
  • روزانہ دہی کھانے سے صحت کو ہونے والے 4 فوائد
  • انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی پر ڈیل اسٹین نے نیپال کو اپنی خدمات پیش کردیں
  • ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
تازہ ترین

وزیر داخلہ کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو

DAILY MITHAN Dec 8, 2025 0


وزیر داخلہ کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو

فوٹو: فائل

وفاقی  وزیر داخلہ  محسن نقوی نے لندن  میں  برطانوی  وزارت   خارجہ کے  حکام  سے ملاقات کی اور  دو طرفہ  تعلقات  اور  چند پاکستانیوں کی حوالگی سے  متعلق بھی بات کی۔

ملاقات  میں محسن نقوی کے ہمراہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند پاکستانیوں کی حوالگی سےمتعلق بھی بات کی اور  ان کی طرف  سے پاکستان میں انتشار  پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو  پاکستان کے امیگریشن  نظام میں بہتری کے لیے تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔

خیال رہےکہ  چند  روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی  تھی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنرکے سپرد کیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے تھے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔

اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملےگا تو یہ ممکن نہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہےکہ اداروں میں یہ مسئلہ چل رہا ہے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو ضرور سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں ہے، جو لوگ باہر بیٹھے ہیں انہیں بتا دوں کہ آپ لوگ بہت جلد واپس آرہے ہیں، بہت جلد آپ کو یہاں لائیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لاہور لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنےکے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ دہی کھانے سے صحت کو ہونے والے 4 فوائد
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی پر ڈیل اسٹین نے نیپال کو اپنی خدمات پیش کردیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اٹلی میں جاری ونٹر اولمپکس میں اولمپک تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز دیے جائیں گے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ نے سخت مقابلےکے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دیدی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
روسی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ پر فائرنگ کرنے کے شبہے میں گرفتار شخص دبئی سے ماسکو منتقل
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں سب سے زیادہ احمق فرد کون ہے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
وہ کیا چیز ہے جو دنیا کے امیر ترین شخص کے خیال میں دولت نہیں خرید سکتی؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
لاہور میں علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے بھی بسنت منائی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے بحرانوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنیکی کوشش کرکے ہم غلطی کررہے ہیں: رانا ثنا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران رکن سندھ اسمبلی محمد فارق سمیت متعدد افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان جونیئر ایمیچور گالف چیمپئن شپ سعد حبیب نے جیت لی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کیا ائیرپلین موڈ میں اسمارٹ فون واقعی زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کردیے ہیں: صدر پاکستان
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں دہشتگردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب اندرونی و بیرونی عناصر ہیں: حافظ نعیم
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026