پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد معطل، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی


پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد معطل، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی

فوٹو: آن لائن

 پاکستان  ٹرانسپورٹ  متحدہ  ایکشن کمیٹی  نے ٹریفک  آرڈیننس  پر  عمل درآمد  معطل کرنے  پر  پنجاب  میں  پہیہ  جام  ہڑتال  ختم کردی۔

رات گئے سے دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث  شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا  اور  ریلوے اسٹیشنوں پر  رش میں اضافہ ہوگیا۔

دوپہر کو صوبائی  وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

عصمت اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ  وزیر ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ہڑتال معطل کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرشل گاڑیوں کے چالان نہیں ہوں گے، تھانوں میں گاڑیاں بند نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صد ر شیر علی چوہدری کا کہنا تھا کہ آرڈیننس منسوخ کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ورنہ  ہڑتال جاری رہےگی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *