عدالت نے جام صادق پل کی پرانی تعمیرات کی مسمار کو روک دیا


کے الیکٹرک کی درخواست: عدالت نے جام صادق پل کی پرانی تعمیرات کی مسمار کو روک دیا

کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان ادائیگی کا تنازع ایک بار پھر عدالت میں پہنچ گیا/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جام صادق پل کی تعمیر کے دوران کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کو تحفظ دیتےہوئے پرانی تعمیرات کو مسمار کرنے سے روک دیا۔

کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان ادائیگی کا تنازع ایک بار پھر عدالت میں پہنچ گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے یلولائن پر نیوجام صادق پل کی تعمیرکے دوران کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کی منتقلی کے  تنازع پر درخواست کی سماعت کی۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کی تعمیر سے قبل یوٹیلیٹی انفرااسٹرکچر کی منتقلی کی جاتی ہے،کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان انفرااسٹرکچر کی منتقلی کے لیے معاہدہ طے پایا تھا،  تعمیرات کے دوران کے الیکٹرک کے پول کو نقصان پہنچا جس سے مہران ٹاؤن اور اطراف میں تین روز تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے بتایا کہ کانٹریکٹر کی جانب سے دیے گئے چیک بھی باؤنس ہوگئے ہیں،  پرانی تعمیرات مسمار کیے جانے کے دوران کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے سے انڈسٹریل ایریا و دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کے وکیل کے دلائل پر ڈی جی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *