امریکا نے انسدادِ منشیات اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات میں انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر گفتگو کی۔
ملاقات میں انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی پیش کش کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس پر منشیات کی روک تھام اولین ترجیح ہے ، غیر قانونی امیگریشن پر بھی پاکستان کی پالیسی واضح ہے ۔























Leave a Reply