پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینا ہوگی، حالات یہی رہے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کی۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ کل کی نیوز کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینا ہوگی، حالات یہی رہے تو جمہوریت تباہ ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قیادت جیل میں ہے، ملاقاتوں پر پابندی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سکیورٹی تھریٹ نہیں، تحریک انصاف مکالمہ چاہتی ہے، 9 مئی کےبعد چادر اور چاردیواری پامال کی گئی، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
اسد قیصر کا کہنا تھاکہ مسترد لوگ کہتےہیں ملاقات نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ ریاست پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں۔
























Leave a Reply