آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانےکی سمری بھجوادی گئی، پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونےکاامکان


آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانےکی سمری بھجوادی گئی، پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونےکاامکان

فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئل  مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)  اور  ڈیلرز کا  منافع   بڑھانےکی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو  ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق  ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع  سے متعلق فیصلہ کرےگی۔

ذرائع کے مطابق  او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع  پرپیٹرول  اور ڈیزل 2 روپے 40  پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع  ایک روپے 10 پیسے  سے ایک  روپے 28  پیسے فی لیٹر  بڑھانےکی تجویز ہے۔

  اس وقت ایک لیٹر  پیٹرول  پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87  پیسے ہے۔ ڈیزل  پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87  پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  اس وقت فی لیٹر  پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی ڈیلرز کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کے مطابق  شہری فی لیٹر  پیٹرول پر اوایم سیز اور ڈیلرز کا منافع 16روپے 51  پیسے ادا کر رہے ہیں۔ شہری ڈیزل پر بھی 16 روپے 51 پیسے او ایم سیز  اور ڈیلرز کا منافع ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ای سی سی سے منظوری  اور  وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد  اطلاق ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *