خیبر پختونخوا میں 12 سال کی پی ٹی آئی حکومت میں صوبہ کھنڈربن چکا: مریم نواز


خیبر پختونخوا میں 12 سال کی پی ٹی آئی حکومت میں صوبہ کھنڈربن چکا: مریم نواز

ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا اس کے پیچھے نااہلی کی بہت بڑی داستان ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ کی کرسی کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: مریم نواز 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہری پور میں ن لیگ کی جیت کے پیچھے نااہلی کی داستان ہے جس کا انجام اب نظر آرہا ہے، خیبر پختونخوا میں 12 سال کی پی ٹی آئی حکومت میں صوبہ کھنڈربن چکا، پچھلے وزیراعلیٰ کے پی نے اپنی توجہ پنجاب پر حملہ آور ہونے پر لگائی، نیا وزیراعلیٰ سرکاری مشینری کے ساتھ اڈیالا کے باہر بیٹھا ہوتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ میٹرو بس نوازشریف کی لیگیسی ہے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بنی، اس سال دو میٹرو بس سروس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف نے پاکستان کی جو خدمت کی ہے اس کا احساس وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہوا، پنجاب میں جو ترقیاتی کام کی تختی دیکھتی ہوں، نوازشریف اور شہباز شریف کا نام ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال کےبعد سب ڈیفالٹ کی باتیں بھول چکے ہیں، جو چار سال ملک میں حکومت کرکے گئے تھے وہ شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک آج ڈیفالٹ ہوا یاکل۔

ان کا کہنا تھاکہ  پچھلے وزیراعلیٰ ڈی جی خان سے تھے، ڈی جی خان میں کوئی ترقیاتی کام ڈھونڈتی رہی ، کچھ نہیں ملا، آج گجرات میں 30 ملین کا کام ہورہاہے جس سے سیوریج کا کام کیا جارہاہے، خیبرپختونخوا میں 12 سال اس فتنے کی مسلسل حکومت تھی، صوبہ کھنڈربن چکا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کے پی نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملہ آور ہونے پر لگائی، یہ وزیراعلیٰ کے پی پوری سرکاری مشینری کے ساتھ اڈیالا کے باہر بیٹھا ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہناتھاکہ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا اس کے پیچھے نااہلی کی بہت بڑی داستان ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ کی کرسی کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رات کو نیند نہیں آتی کہ کہیں کوئی غریب تعلیم سےنہ رہ جائے، علاج سے نہ رہ جائے، ایک لاکھ 20 ہزار گھر اس وقت بن رہے ہیں، 8 ماہ کی مدت میں ہزاروں کی تعداد میں گھر تعمیر ہوچکے ہیں جن کے پاس کوئی پلاٹ نہیں، ان کو قرعہ اندازی کے ذریعے چار ہزار پلاٹ دے رہےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کےبارے میں فوربز نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ منیجمنٹ کا پروگرام ہے جہاں جہاں ڈرینج کا مسئلہ ہے وہاں نیا نظام لے کر آرہے ہیں، ایک سال بعد پنجاب میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہوگی جہاں بارش کو کئی کئی فٹ پانی جمع ہوجائے، ہم 2600 ماڈل وویلجز بنائیں گے، لاہور میں چھ ہزار گلیوں کی تعمیر کی ہیں، اس سال کے آخر تک لاہور کی 16ہزار گلیوں کی تعمیر ہوگی، 12 ماہ میں بیس ہزار کلو میٹر سڑک پنجاب میں بنی اور ایک سال میں بیس ہزار کلو میٹر سڑک بن جانا معجزے سے کم نہیں، دو سال میں پنجاب میں تیس ہزار کلو میٹر سڑک بنا چکی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ پندرہ لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ د ے رہےہیں، اگلے سال تیس لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ فراہم کیا جائےگا، 80 ہزار اسکالر شپس دے چکےہیں، ایک لاکھ لیپ ٹاپس دےچکے ہیں، اس سال کے آخر تک پنجاب کے کسی اسکول میں ایسا نہیں ہوگا جس میں سہولتوں کا فقدان ہو، پنجاب میں اسکولوں کیلئے اساتذہ کی بڑی تعداد میں بھر تیاں کی گئی ہیں، پہلی بار سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے قطاریں لگی ہیں، پہلے بار پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے داخلہ ٹیسٹ لیے جارہےہیں، ہم بچوں کو ربوٹکس، اے آئی پڑھارہےہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ لاہور میں سب سے بڑا کینسر اسپتال بن رہاہے، فیلڈ اسپتال اور کلینکس آن وہیل لوگوں کی دہلیز پر جاکر علاج کررہےہیں، لوگوں کو دوائیاں ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں، رنگ روڈ لاہور کے پاس چار پانچ ہزار ایکڑ جگہ مختص کردی ہےجہاں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بننے جارہاہے، وزیراعظم کو آپ خوشی ہوگی ، سرگودھا انسیٹی ٹیوٹ آف ٹیکلنالوجی نے اپنا کام شروع کردیاہے، تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، ایک ماہ میں سروے کیا گیا، سیلاب زدگان میں کوئی ایسا نہیں جس کو امدادی چیک نہ دیا گیا ہو، ساڑھے سات لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ فراہم کی گئے اورتیس ہزار کسانوں کو مشینری فراہم کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ آج پورا پنجاب سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جارہاہے، جرائم کی صورت میں پہلا رسپانس ڈرون مانیٹرنگ سے ہوتا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں 80 فیصد تک کمی آگئی ہے، پنجاب کے کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں کئی کئی روز تک ایک بھی جرم رپورٹ نہیں ہوتا، مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں کہنے لگ گئی ہیں کہ پنجاب اب محفوظ ہے، چند دنوں میں پنجاب منشیات سے پاک ہوجائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کھربوں کے پراجیکٹس سال میں ہوئے، کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کردے، ہم میرٹ پر کام کرتے ہیں، سفارش بالکل نہیں سنتے، بہت جلد آپ دیکھیں گے کہ پنجاب کو اسلحے سے پاک کردیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *