چیچنیا پر ڈرون حملے پر رمضان قادریوف کا یوکرین کو سخت جواب دینےکا اعلان


چیچنیا پر ڈرون حملے پر رمضان قادریوف کا یوکرین کو سخت جواب دینےکا اعلان

رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں،فوٹو: فائل

روس کی نیم خود مختار  مسلم اکثریتی  آبادی  والی  ریاست  چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون  حملے پر چیچنیا کے سربراہ  رمضان قادریوف  نے سخت ردعمل دینےکا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جمعے کے روز  ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

چیچن سربراہ  رمضان قادریوف کے مطابق  یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ  عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔

ایک اور بیان میں  رمضان قادریوف نے یوکرین کو دھمکی دی کہ کل سے ایک ہفتے تک یوکرینی فاشسٹ اس حملےکا سخت جواب محسوس کریں گے، مگر ان کی طرح ہم  پرامن اہداف پر بزدلانہ  حملہ نہیں کریں گے۔

یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملےکیے جاچکے ہیں جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی پر حملہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ  رمضان قادریوف یوکرین پر حملےکے پرجوش حامی رہے ہیں اور انہوں نے یوکرین کے محاز پر  چیچن فورسز  بھی بھیج رکھی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *