ڈیرہ بگٹی: فتنہ الہندوستان بی آر اے کےکمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے 100 سے زائد فراریوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔
ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی نے 100 سے زائد فراریوں کے ہمراہ پاکستان ہاؤس سوئی میں ہتھیار ڈالے ہیں۔
میر آفتاب بگٹی کے سامنے سرینڈر کرنے والے فراریوں سے پاکستان سے وفاداری کا حلف لیا گیا۔
کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی بی آر اے (براہمداغ بگٹی) کا سب سے بڑا کمانڈر ہے جس کا ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ نہایت مثبت پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔























Leave a Reply