ہر لڑکی شادی پر ہیروئن والی اینٹری چاہتی ہے لیکن شادی کے بعدکی زندگی زیادہ اہم ہے: فضیلہ قاضی


ہر لڑکی شادی پر ہیروئن والی اینٹری چاہتی ہے لیکن شادی کے بعدکی زندگی زیادہ اہم ہے: فضیلہ قاضی

اب لڑکیاں خود کو ہیروئن سمجھ کر شادی پر اینٹری چاہتی ہیں جبکہ شادی کے بعد کی زندگی اہم ہونا ضروری ہے: فضیلہ قاضی/فوٹوفائل 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے جدید دور کی دلہنوں کو  نت نئے  ٹرینڈز  فولو کرنے کے بجائے شادیوں کے اصل مقصد پر زیادہ فوکس رکھنے پر زور دیا ہے۔ 

فضیلہ  قاضی حال ہی میں نجی ٹی وی  کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور شادیوں پر کی جانے والی تیاریوں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  ’اس  حوالے سے میری سوچ بالکل مختلف ہے، میرے نزدیک شادیوں پر اتنی زیادہ تیاریاں کرنی ہی نہیں چاہئیں، اگر آپ شادی کیلئے بہت سی تیاریاں کرنا چاہتے ہیں تو ان تیاریوں کو پہلے سے مینیج کرکے رکھیں‘۔

ماڈرن دلہنوں کی  بے تحاشا شادی کی تیاریوں پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ’ آج میڈیا نے اتنی ’hype‘  ترتیب  دے دی ہے  کہ ہر لڑکی خود کو کسی ڈرامے کی ہیروئن سمجھتی ہے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا’ ڈرامہ یا  فلم ایکfantasy ہے   اس کے برعکس حقیقی زندگی میں اتنی پرفیکشن ممکن نہیں، جب ایک  لڑکی خود کو ہیروئن سمجھ لیتی ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی کپڑوں کی میچنگ، شادی پر اینٹری سب کچھ ہیروئنز جیسا ہو، آج کی لڑکیاں شادی کو  its my day  کہہ کر اس دن کو انجوائے کرنا چاہتی ہیں‘ ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ’ اگرچہ شادی کا دن آپ کا ہے لیکن اس دن کے بعد کی زندگی کو لیکر چلنا بھی آپ کا  مقصد ہونا چاہیے، اس صورت میں اگر شادی کے روز کوئی خواہش پوری نہ ہو سکے تو  آنے والا مستقبل ان خوابوں کو پورا کر دے گا‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *