سینیٹر فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی


سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو  پھر گورنر راج کے لیے تیار  رہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہی عمران خان کے آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والے پی ٹی آئی کے سیاستدان ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  آج اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا ، اس پر تعجب نہیں ہوگا  مگر افسوس ضرور ہوگا ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *