ٹی وی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ گھر پر کھانا دینے آنے والے ڈیلیوری بوائز اکثر کُھلے پیسے نہ ہونے کا جھوٹ بولتے ہیں جس کی وجہ سے وہ انہیں پورے پیسے دیتی ہیں۔
ندا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے اداکاراؤں سے گفتگو کی۔
اس دوران ندا یاسر نے بتایا کہ ڈیلیوری بوائز کے پاس کبھی کھلے پیسے نہیں ہوتے، آپ اپنی مرضی سے انہیں ٹِپ دیں تو وہ الگ بات ہے لیکن جب وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ کھلے پیسے نہیں ہیں تو یہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اگر میرے پاس بھی کھلے پیسے نہ ہوں تو میں ڈیلیوری بوائز کو کھڑا رکھتی ہوں اور ڈرائیور کو کھلا کروانے بھیجتی ہوں، ایسے میں جب ڈیلیوری بوائز کی اگلی ڈیلیوری میں دیر ہوگی تب وہ اگلی بار سے جھوٹ نہیں بولیں گے، یہ ان لوگوں کی عادت بن گئی ہے، جان کے کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ہیں تاکہ اگلا شخص پورے پیسے ہی دے دے۔
میزبان کی بات سے دیگر اداکاراؤں نے اتفاق کیا البتہ سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم رہی۔
کسی صارف نے ندا کی بات سے اتفاق کیا تو کسی نے کہا کہ ڈیلیوری بوائز روز کے کتنا ہی کما لیتے ہوں گے، اگر کچھ پیسے اضافی دے دیے جائیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
























Leave a Reply