’چاہتی ہوں نواسی نویا شادی نہ کرے‘، جیا بچن نے شادی کو فرسودہ روایت قرار دیدیا


’چاہتی ہوں نواسی نویا شادی نہ کرے‘، جیا بچن نے شادی کو فرسودہ روایت قرار دیدیا

صرف زندگی کو انجوائے کرے : جیا بچن کا نواسی نویا کی شادی سے متعلق سوال پر جواب/فوٹوفائل 

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اور بھارتی سیاستدان جیا بچن نے جدید دور میں ’شادی‘ کے تصور کو ایک فرسودہ روایت قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بگ بی اسٹار امیتابھ بچن کی 77 سالہ اہلیہ جیا بچن نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ نویا شادی نہ کرے ‘ ۔

جیا بچن کے مطابق میں آج کی جدید ماؤں کو بچوں کی پرورش سے متعلق  مشورے دینے کیلئے کافی بوڑھی ہوچکی ہوں  لیکن یہ تسلیم کروں گی آج کے بچے زیادہ ہوشیار ہیں۔

دوران گفتگو جب جیا بچن سے نواسی نویا نویلی نندا کی شادی سے متعلق سوال کیاگیا تو انہوں نے جواباً کہا کہ’صرف زندگی کو انجوائے کرے‘ ۔

بعد ازاں نویا کے شادی کے بعد ان کی طرح کیرئیر چھوڑ دینے کے سوال پر جیا بچن کا کہنا تھا کہ’میں نہیں چاہتی کہ نویا شادی کرے، شادی ایک فرسودہ روایت ہے جب کہ آج کے بچے کسی کو بھی پیچھے چھوڑدینے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ ۔

امیتابھ بچن کے ساتھ ازدواجی زندگی کے 50 سال گزارنے والی جیا بچن نے شادی کو دہلی کالڈو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شادی کے لڈو کو کھالیں تو پریشان ہوجائیں گے اور اگر نہیں کھائیں گے تب بھی آپ پچھتائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *