مشال یوسفزئی کا سلمان اکرم راجا پر عمران خان کا پیغام باہر ٹھیک سے نہ پہنچانے کا الزام


مشال یوسفزئی کا سلمان اکرم راجا پر عمران خان کا پیغام باہر ٹھیک سے نہ پہنچانے کا الزام

فوٹو:فائل 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن سینیٹر مشال یوسف زئی کے درمیان اختلافات ایک بار پھر سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مشال یوسف زئی اور سلمان اکرم کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسف زئی نے بانی پی ٹی آئی کی باتیں باہر ٹھیک طرح سے نہ آنے کامعاملہ اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق مشال یوسف زئی نے سلمان اکرم راجا پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام ٹھیک طرح سے نہ پہنچانے کاالزام لگایا جس پر سلمان اکرم راجا نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جن افراد کی ملاقات یا پیغام لانے کی ذمہ داری ہے وہ درست پیغام پہنچاتے ہیں،  ملاقات محدود ہوتی ہیں، ہمیں مجبوراً ان افراد کی بات پر اعتماد کرنا ہوتا ہے۔

جس کے بعد مشال یوسف زئی نے سلمان اکرم راجا سے سخت جملوں کے تبادلے پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔

مشال یوسف زئی نے کہاکہ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

اس سے قبل بھی مشال یوسف زئی اور سلمان اکرم راجا کے درمیان اختلافات سامنے آچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *