بھارتی اداکارہ سمانتھا نے معروف ہدایتکار سے دوسری شادی کرلی


بھارتی اداکارہ سمانتھا نے معروف ہدایتکار  سے دوسری شادی کرلی

فوٹو:  اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو انسٹاگرام 

بھارت کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے ہدایت کار  راج ندی مورو سے دوسری شادی کرلی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ماہ سے جاری خبروں اور قیاس آرائیوں کے بعد اداکارہ سمانتھا نے پیر کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے شرکت کی۔

اداکارہ سمانتھا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں صرف یہ لکھا کہ  “01.12.2025”۔

شادی کی خبر سامنے آنےکے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 2017 میں اداکارہ سمانتھا کی پہلی شادی ساتھی اداکار ناگا چیتنیا سے ہوئی تھی تاہم  2021 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

دوسری جانب ہدایت کار راج ندی مورو  کی 2015 میں پہلی شادی ہوئی تھی لیکن 2022 میں طلاق پر شادی ختم ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *