انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات اور شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت میں پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم اسپتال اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کیلئے دو درخواستیں گزشتہ روز دائر کی تھیں۔ عدالت نے آج کیلئےفریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے تاہم بانی پی ٹی آئی کاکوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ اور پراسیکیوشن ٹیم پی ٹی وکلا کا انتظار کرتی رہی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہےعدالت کوئی حاضر نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھاکہ کل دو درخواستیں آئیں کل ہی نوٹس ہوئے لیکن پی ٹی آئی وکلا غائب ہیں، اگر عدالت پیش نہیں ہونا تو درخواستیں کیوں دی جاتی ہیں۔
عدالت نے علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کی دونوں درخواستوں پرسماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔





















Leave a Reply