Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 1:40 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہاؤسنگ فراڈ روکنے کیلئے نیب اصلاحات، خریدار سوسائٹی کی قانونی حیثیت فوراً معلوم کرسکے گا

حالیہ پوسٹس

  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
  • ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
تازہ ترین

ہاؤسنگ فراڈ روکنے کیلئے نیب اصلاحات، خریدار سوسائٹی کی قانونی حیثیت فوراً معلوم کرسکے گا

DAILY MITHAN Nov 29, 2025 0


ہاؤسنگ فراڈ روکنے کیلئے نیب اصلاحات، خریدار سوسائٹی کی قانونی حیثیت فوراً معلوم کرسکے گا

 یہ نظام عام شہری کو بااختیار بنائے گا اور جعلساز ڈویلپرز سے کھوکھلے وعدے بیچنے کی صلاحیت چھین لے گا، نیب افسر۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک ’’ڈیجیٹل ون کلک ڈسکلوژر‘‘ نظام کی تجویز دی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص کسی ہاؤسنگ اسکیم کی قانونی حیثیت، اس کے منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور کسی مخصوص پلاٹ کے وجود کی فوری تصدیق کر سکے گا۔

شہریوں کے ساتھ نجی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے فراڈ کے پیش نظر، نیب راولپنڈی نے 4؍ نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا تیار کیا ہے جس کا مقصد نجی ہاؤسنگ سیکٹر میں پھیلے فراڈ اور بے ضابطگیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ اصلاحات اسلام آباد اور راولپنڈی میں نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جہاں 90 ہزار سے زائد شہری اپنے اُن کھربوں روپے سے محروم ہوئے جو انہوں نے ایسے پلاٹس کی ادائیگی کیلئے جمع کرائے تھے جو سرے سے موجود ہی نہیں۔ 

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ساتھ شیئر کی گئی ان اہم اصلاحات میں عملدرآمد کیلئے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں، ان میں درج ذیل باتیں شامل ہیں: 

الف) ایک مرکزی آن لائن پورٹل کا قیام جہاں تمام ریگولیٹر سے منظور شدہ لے آئوٹ پلان (LOPs) شائع کیے جائیں گے تاکہ عوام کسی بھی اسکیم کے دعووں کی خود تصدیق کر سکیں۔

ب) ہر منظور شدہ پلاٹ کیلئے محفوظ، کیو آر یا بار کوڈ والے الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنا جو آفیشل ڈیٹا بیس سے منسلک ہوں تاکہ حد سے زیادہ فروخت (اوور سیل) کی روک تھام ہو سکے۔ 

ج) ہر منصوبے کیلئے ایک لازمی ایسکرو اکاؤنٹ قائم کیا جائے جس کی نگرانی کسی تیسرے فریق کے ذریعے ہو تاکہ عوام کا سرمایہ صرف ترقیاتی کاموں پر خرچ ہو۔ 

د) امینٹی پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کو قابلِ سزا فوجداری جرم قرار دینا چاہیے اور اس پر سخت سزائیں نافذ کی جائیں۔ 

نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت کسی بھی خریدار کیلئے صرف ایک کلک پر یہ پتہ کرنا ممکن ہوگا کہ جو پلاٹ اسے فروخت کیا جا رہا ہے وہ سرکاری نقشے میں حقیقتاً موجود ہے یا نہیں، ہاؤسنگ اسکیم باقاعدہ طور پر منظور شدہ ہے یا نہیں، اور اس کی موجودہ ترقیاتی حالت کیا ہے۔ تمام تصدیق شدہ معلومات ایک ہی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کی جائیں گی۔

نیب کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ یہ نظام عام شہری کو بااختیار بنائے گا اور جعلساز ڈویلپرز سے کھوکھلے وعدے بیچنے کی صلاحیت چھین لے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ شفافیت محض ضابطوں سے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے نافذ ہوگی جو ہر اس شخص کی پہنچ میں ہوگا جس کے پاس سمارٹ فون ہے۔ یہ اصلاحات وزارت ہاؤسنگ ، سی ڈی اے اور آر ڈی اے کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد باضابطہ طور پر بھیجی گئیں۔ 

نیب نے سی ڈی اے کو ایسکرو سسٹم کے نفاذ کیلئے 15 نکاتی تفصیلی طریقہ کار بھی فراہم کیا ہے۔ یہ نظام ڈیجیٹل پورٹل کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ مالیاتی اور ترقیاتی شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ 

ڈی جی نیب وقار احمد چوہان نے رابطہ کرنے پر اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دور رس اصلاحات لاکھوں متاثرہ شہریوں کی مشکلات کو مستقل طور پر ختم کر دیں گی اور پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر اعتماد بحال کریں گی۔ 

ڈی جی نیب نے بتایا کہ یہ اقدام عوامی شکایات میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے جن میں ڈویلپرز پر لوگوں کی محنت کی کمائی ہڑپ کرنے، منصوبے چھوڑ دینے اور ہزاروں شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کے الزامات تھے۔ 

ڈی جی نیب نے امید ظاہر کی کہ یہ دور رس اصلاحات قومی پالیسی کا حصہ بنیں گی، جو عوامی مفاد کے تحفظ اور پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر پر اعتماد کی بحالی کیلئے ایک اہم موڑ ثابت ہوں گی۔ 

دی نیوز مین جمعہ کو یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں ہونے والے فراڈ میں صرف جڑواں شہروں میں سیکڑوں ارب روپے کا نقصان ہوا۔ 

منظور شدہ نقشوں سے ہٹ کر 91؍ ہزار سے زائد اضافی پلاٹ اور 80؍ ہزار کنال رقبہ فروخت کیا گیا۔ اسے وفاقی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ شہر راولپنڈی کا سب سے بڑا لینڈ اسکینڈل قرار دیا جا رہا ہے، اس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز نے پلاٹوں کی اوور سیلنگ، جعلی ممبرشپس اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں سے مبینہ طور پر کھربوں روپے کا فراڈ کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026