امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزے جاری کرنے کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس سٹیز ن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بھی پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روکنے کا اعلان کردیا۔
ایجنسی ڈائریکٹر جوزیف ایڈلو نے کہاکہ کسی بھی غیر ملکی کی جانچ پڑتال اور زیادہ سے زیادہ حد تک اسکریننگ کو یقینی بنانے تک تمام فیصلے روک دیےگئے ہیں۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تیسری دنیا کے تمام ملکوں سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیا جائے گا، ایسے پناہ گزینوں کی قانونی شہریت منسوخ کر دیں گے جو داخلی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ فیصلے نیشنل گارڈز پر افغان شہری کی جانب سے فائرنگ کے بعد سامنے آئے ہیں۔ بدھ کو وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا شخص افغان شہری تھا جو 2021 میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔
افغان شہری کی فائرنگ سے ایک نیشنل گارڈ ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔





















Leave a Reply