معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ کی نومبرکی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری


معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ کی نومبرکی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری

وزارت خزانہ نے نومبرمیں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہرکردیا— فوٹو:فائل

وزارت خزانہ نے نومبرکی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

وزارت خزانہ نے نومبرمیں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہرکردیا اور کہا کہ خوراک کی قیمتوں، زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طورپرمثبت دکھائی دے رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے، معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام آرہا ہے، زرعی شعبے کا مجموعی منظرنامہ ملا جلا رجحان ظاہر کررہا ہے اور مناسب زرعی اِن پُٹس کی دستیابی سے صورتحال بہترہونے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے، معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے، مالی نظم وضبط میں بہتری اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے، حکومتی اخراجات میں محتاط حکمتِ عملی برقرار رہے گی ترسیلات زرمیں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بڑی صنعتوں اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، ملکی قرضہ 1371 ارب روپے کم ہوگیا، پانچ سال بعد پہلی بارایک سہ ماہی میں قرض میں نمایاں کمی ہوئی، مہنگے قرضوں کی قبل ازوقت ادائیگی سے مالی خطرات میں کمی کا امکان ہے، اقتصادی استحکام کیلئے حکومت کی حکمتِ عملی مؤثرثابت ہورہی ہے.

وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ متوقع حد کے اندر برقرار ہے، برآمدات میں مستقل اضافہ اورترسیلات زرمضبوط رہیں، پیداوار کیلئے درآمدی طلب میں اضافہ ہوا ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اورڈیجیٹائزیشن سے بہتری کا امکان ہے۔

گورننس میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں، مالیاتی نظم وضبط اور استحکام کی کوششیں برقرار ہیں، بڑی صنعتوں کی شرح نمو رواں سال جولائی تا ستمبر4.1 فیصد رہی، ستمبر2025 میں بڑی صنعتوں کی شرح نموسالانہ بنیاد پر2.7فیصد،ماہانہ بنیاد پر2.1 فیصد رہی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *