بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ماہانہ 1300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی جاری


بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ماہانہ 1300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی جاری

این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین کو مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: بجلی ملازمین کو 300 سے 1300 یونٹ مفت ماہانہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ 

ملک بھر کے بجلی کے محکموں جن میں ڈسکوز جنیکوز این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین شامل ہیں انہیں مفت بجلی کی فراہمی کی تفصیلات جاری کر دی گی ہیں۔

گزشتہ روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ ان ملازمین کو ماہانہ کتنی بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے، سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ، ملازمیں کو مفت دی جاتی ہے، ان محکموں میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ماہانہ300 یونٹ، گریڈ 5 سے 10 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ، گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ اور گریڈ 16کو بھی 600 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے۔

گریڈ 17 کے ملازمین کو 650 یونٹ اور گریڈ 18کو 700 یونٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے، گریڈ 19 کو 1000 یونٹ اور گریڈ 20کو 1100 جبکہ گریڈ 21 اور 22کو 1300 یونٹ فری بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

سینیٹ کو فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 13کمپنیون کو ماہانہ 3لاکھ 18ہزار 445 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *