Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 4:41 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پندی اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
تازہ ترین

پندی اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

DAILY MITHAN Nov 28, 2025 0


پندی اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

 عوام کو مجموعی طور پر سیکڑوں ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، متاثرین میں سرکاری ملازمین، پروفیشنلز، ریٹائرڈ افراد اور عام شہری شامل ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں زمینوں کے لین دین کے حوالے سے ایک بڑی جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے جس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز نے پلاٹس کی حد سے زیادہ فروخت، جعلی ممبرشپس اور دھوکہ دہی پر مبنی لینڈ مارکیٹنگ کے ذریعے گزشتہ کئی برسوں کے دوران شہریوں سے کھربوں روپے کا مبینہ فراڈ کیا۔

 باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے اس معاملے کی مفصل تحقیقات کی ہیں جن سے بے ضابطگیوں کی حیران کن حد کا انکشاف ہوا ہے۔ 

صرف اسلام آباد اور راولپنڈی کی بات کی جائے تو ہاؤسنگ اسکیموں نے دستیاب زمین یا اپنے منظور شدہ لے آؤٹ پلانز (LoPs) سے تقریباً 91 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زمین کی غیر موجودگی کے باوجود 20 ہزار ممبرشپس فروخت کی گئیں۔ 

شاید سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہاؤسنگ اسکیموں نے تقریباً 80 ہزار کنال زمین کی تشہیر اور فروخت کی جو اُن کے منظور شدہ منصوبوں کا حصہ ہی نہیں تھی۔ 

ذرائع کی جانب سے اس نمائندے کو فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق نجی ہاؤسنگ اسکیموں نے اپنے منظور شدہ لے آئوٹ پلانز یا دستیاب زمین سے تقریباً 26 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کیں۔ 

انہوں نے مجموعی طور پر تقریباً 80 ہزار کنال زمین کی تشہیر اور فروخت بھی کی جو ان کے منظور شدہ ریکارڈ میں سرے سے موجود ہی نہیں تھی۔ ایک مخصوص نجی ہاؤسنگ اسکیم (جس کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا جا رہا) کا معاملہ دیکھیں تو مسئلے کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے۔ 

مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم نے 2022ء میں صرف 4 ہزار کنال زمین کیلئے لے آؤٹ پلان (ایل او پی) کی منظوری کی درخواست دی، لیکن عوام کو دکھایا گیا کہ یہ پروجیکٹ 75؍ ہزار سے ایک لاکھ کنال پر مشتمل ہے۔ تاہم، جب اس پروجیکٹ کی مارکیٹنگ کی گئی تو بتایا گیا کہ یہ پروجیکٹ 80 ہزار کنال کا میگا ہاؤسنگ منصوبہ ہے، اس دوران 30 سے 40 ہزار پلاٹس فروخت کیے گئے، اور معصوم الاٹیز سے 50 سے 60 ارب روپے تک وصول کیے گئے۔

اس سب کے باوجود، تین سال گزرنے کے بعد بھی یہ اسکیم صرف 34 ہزار کنال زمین خرید پائی، وہ بھی بکھری ہوئی اور بغیر کسی منصوبہ بندی کے ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی نے ریگولیٹر سے کوئی منظوری یا این او سی بھی حاصل نہیں کیا تھا۔ 

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ معاملہ کسی ایک ہاؤسنگ اسکیم تک محدود نہیں۔ کئی نجی ہاؤسنگ اسکیموں یہی طرز عمل اختیار کیا، ضرورت سے زیادہ فائلیں فروخت، فرضی لینڈ بینک کی تشہیر، اور مناسب زمین خریدے یا ترقیاتی کام کرائے بغیر عوام سے اربوں روپے اکٹھے کیے گئے۔ 

کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں میں ملوث پائی گئیں، حالانکہ انہیں روایتی طور پر زیادہ محفوظ اور منظم سمجھا جاتا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق، ان سوسائٹیز نے زمین کی عدم دستیابی کے باوجود تقریباً 20 ہزار ممبرشپس جاری کیں جبکہ تقریباً 65 ہزار پلاٹس ایسے منصوبوں میں فروخت کیے گئے جن میں زمین نہ ہونے یا ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث قبضہ دینا ممکن ہی نہیں تھا۔

ذرائع نے ایسی 4 کوآپریٹو سوسائٹیز کا ڈیٹا بھی شیئر کیا ہے جن کے نام فی الحال ہم ظاہر نہیں کر رہے۔ ان میں سے ایک سوسائٹی میں تقریباً 5 ہزار ممبرز آج بھی قبضے کے منتظر ہیں۔

دوسری سوسائٹی نے اپنی دستیاب یا منظور شدہ زمین سے کہیں زیادہ، تقریباً 35 ہزار پلاٹس فروخت کیے۔ تیسری ہاؤسنگ سوسائٹی نے 6 سے 7 ہزار زائد پلاٹس یا ممبرشپس جاری کیں، جبکہ چوتھی سوسائٹی تقریباً 9 ہزار پلاٹس کا قبضہ دینے میں ناکام رہی ہے۔

اس نمائندے کے ساتھ شیئر کردہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کئی دیگر سوسائٹیز اسی طرز پر کام کر رہی ہیں۔ وہ برسوں سے ترقیاتی کام اور قبضے کی یقین دہانیاں تو کرا رہی ہیں، لیکن ہر مرتبہ وعدے کے باوجود اپنے ممبرز کو زمین فراہم نہیں کر پائی۔

اس معاملے سے آگاہ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو مجموعی طور پر سیکڑوں ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، متاثرین میں سرکاری ملازمین، پروفیشنلز، ریٹائرڈ افراد اور عام شہری شامل ہیں جنہوں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں گھر حاصل کرنے کی امید پر اپنی زندگی کی جمع پونجی لگا دی۔

ڈی جی نیب راولپنڈی وقار چوہان نے رابطہ کرنے پر ان اعداد و شمار کی تصدیق بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ نیب نے کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ریگولیٹرز کے ساتھ مل کر ڈیٹا اکٹھا کیا تاکہ تمام نتائج ثبوتوں پر مبنی اور مکمل طور پر مستند ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے نیب ایک اصلاحاتی پیکیج تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ ان دیرینہ بڑے مسائل کو حل کیا جا سکے اور شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ 

بیورو کی تحقیقات متاثرین کی شدید مشکلات کو اُجاگر کرتی ہیں۔ ہزاروں ایسے خاندان جنہوں نے بھاری رقوم ادا کیں، آج تک زمین، قبضہ یا ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں۔ کئی لوگ دس برس سے زیادہ عرصے سے انتظار کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ بار بار کیے گئے وعدے آج تک وفا نہیں ہوئے۔ 

مبصرین کا کہنا تھا کہ یہ بحران بنیادی طور پر ریگولیٹری کمزوریوں، انتظامی غفلت، اور ہاؤسنگ ڈویلپرز کی جانب سے دانستہ دھوکے کا نتیجہ ہے، جنہوں نے قانونی خلا اور گمراہ کن مارکیٹنگ کا فائدہ اٹھایا۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026