سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپےجرمانہ


سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر  نیشنل گرڈ کمپنی پر  ایک کروڑ روپےجرمانہ

فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے قواعد اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔

نیپرا حکام کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی کی طرف سے قوائد اور سیفٹی اصولوں پر عمل درآمد سمیت جھمپیر گرڈ  اسٹیشن پر کام مکمل نہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق کمپنی کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا جاتا رہا لیکن کمپنی نے گرڈ اور سیفٹی کوڈز پر عمل نہیں کیا۔

 نیپرا نے کمپنی کو جھمپیر-II کے تمام کام مکمل کر کے سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کا  حکم دیدیا، کمپنی کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر مزید جرمانے ہوں گے ۔

نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو   ایک ماہ میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *